سٹیٹ بنک نے ٹی بلز خرید لئے

کراچی (جی این آئی) بنکاری نظام میں رقم کی قلت دور کرنے کے لئے سٹیٹ بنک نے 45 ارب 15 کروڑ روپے کے ٹی بلز خرید لئے۔ مرکزی بنک کے مطابق ٹی بلز کی مدت چار روز اور ان پر شرح سود بارہ اعشاریہ ایک سات فیصد ہے۔ ٹی بلز کی خریداری کا مقصد بینکاری نظام میں رقم کی قلت دور کرنا ہے۔