پیاف فائونڈرز الائنس کی انتخابی مہم اختتام پذیر، نوجوانوں پر مشتمل ٹیم تیار کی:میاں انجم
لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف فاونڈرز الائنس لاہور چیمبر 2017-18 کے سلسلے کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ گزشتہ روز ہونے و الی اس پروقار تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں تاجر برادری اورصنعتکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ پیاف فاونڈرز الائنس کے تمام سیئنر رہنمائوں نے تمام بزنس کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پیاف فائونڈرز الائنس میاں انجم نثا ر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نوجوان اور پڑھے لکھے لوگوں پر مشتمل ٹیم تیارکی ہے جو مسائل کو سمجھتے ہیں اور انہ.یں حل کروانے کی اہلیت رکھتے ہیں، پیاف فاونڈرز الائنس نے ہر دور میں تاجروں اور صنعتکاوں کی آوازمتعلقہ حکام تک پہنچائی ہے اور ان کے مطالبات حل کروانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ پیاف فاونڈرز الائنس کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین میاں اشرف نے کہا کہ لاہور کی تمام مارکیٹس اور انڈسٹریز کے عہدیداروں اور رہنماؤں نے ہمیشہ کی طرح پیاف فائونڈرز کا ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر افتخار ملک اورعرفان قیصر شیخ، شیخ آصف، طارق حمید ملک طاہر جاوید نے بھی خطاب کیا۔