صنعتی ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی مجموعی قومی پیداوار کا اشاریہ سات فیصد حصہ ضرورت مند ملکوں کو ترقیاتی امداد کے طور پر دیں گے۔

صنعتی ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی مجموعی قومی پیداوار کا اشاریہ سات فیصد حصہ ضرورت مند ملکوں کو ترقیاتی امداد کے طور پر دیں گے۔

صنعتی ممالک کے سربراہوں نے اقوام متحدہ میں غربت کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا۔ اقوام متحدہ میں جاری اس خصوصی اجلاس میں صنعتی ممالک کے سربراہ  دنیا سے غربت کے خاتمے کے لیے ایکشن پروگرام کی منظوری بھی دیں گے۔اجلاس میں یہ  مطالبہ کیا گیا کہ ترقیاتی امدادی رقوم  متعلقہ منصوبوں پر ہی خرچ ہونی چاہیئے۔اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت صرف پانچ صنعتی ترقی یافتہ ممالک  اپنی مجموعی قومی پیداوار کا اشاریہ سات فیصد حصہ ترقی پذیر ملکوں کو ترقیاتی امداد کے طور پر دیتے ہیں۔