سٹیل ملز کی نجکاری کی جائے: وسیم سجاد، بھٹو کی نشانی ہے نہیں کر سکتے:آیت اللہ درانی

اسلام آباد (ریڈیو نیوز+ ایجنسیاں) سینٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر وسیم سجاد نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سٹیل ملز خسارے میں ہے اس کی نجکاری کی جائے جس پر وزیر مملکت پیداوار سینیٹر آیت اللہ درانی نے کہاکہ پاکستان سٹیل ملز ذوالفقار علی بھٹو کی نشانی ہے اسکی نجکاری نہیں کر سکتے۔ سٹیل ملز نے اب تک 90ارب روپے جبکہ 2008-09ءمیں 26ارب خزانے میں جمع کرائے اور 2009-10ءمیں 13ارب کا نقصان ہوا۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر وسیم سجاد نے کہاکہ اس ملز سے گذشتہ 40برسوں میں ایک روپے کا منافع بھی نہیں ہوا۔ 90ارب روپے منافع کی بات غلط ہے پروفیسر خورشید احمد نے تجویز دی کہ معاملہ کو فنانس کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ سینیٹر اسماعیل بلیدی نے کہاکہ سٹیل ملز کے معاملے کو کمیٹی میں ریفر کیا جائے۔