آگ سے بچائو اورحادثات کی روک تھام کیلئے آگہی مہم چلائی جائے:نعیم قریشی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان اور نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت آگ سے بچائو کیلئے بہترین حفاظتی اقدامات اور سیفٹی سے متعلق قوانین و معیار ات کی پابندی پر گزشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں فائر سیفٹی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر کراچی چیمبر مفصر ملک، نائب صدر ایف پی سی سی آئی اشتیاق بیگ، ایف پی سی سی آئی کی ماحولیاتی کمیٹی کے گلزار فیروز، چیئرمین فیڈل بی ایریا ٹریڈ ایسوسی ایشن بابر خان، چیئرمین سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن ڈاکڑ قیصر وحید، صدر نیشنل فورم محمد نعیم قریشی، سیکریڑی جنرل انجنیئر ندیم اشرف، صدر ایف پی اے پی عمران تاج، سیکریڑی جنرل طارق معین، ایم ڈی حسین حبیب فواد عتیق باری، سیکیورٹی ایکسپرٹ میجر حسن قریشی، پروفیسر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکڑ مسعود رفیع، فیض احمد بھٹہ، ایڈوائزر کے ای خالد ندیم، اورینٹ اینرجی کے واصف لعیق و دیگر نے خطاب کیا اور 70سے زائد اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے حفاظتی انتظامات پر ایوارڈ حاصل کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر مختلف صنعتی و تجارتی اداروں آغا اسٹیل انڈسڑیز، اٹلس ہنڈا