چین معاشی کوری ڈور معاہدے کے تحت پاکستان میں پینتالیس ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گاجب کہ چینی کمپنی تھری جی گورجیئس پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور منصوبہ شروع کرے گی
سرمایہ کاری بورڈ کےذرائع کا کہنا ہے کہ پاک چائنہ معاشی کوری ڈور کےتحت سرمایہ کاری کےلیے چین کی حکومت اور چینی بینک سرمایہ فراہم کریں گےذرائع کاکہنا ہےکہ چینی کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے چھے بڑے منصوبے شروع کریں گی جن کاآغاز آئندہ سال سے ہوگسرمایہ کاری بورڈ کےذرائع کا کہنا ہےکہ توانائی منصوبوں پر تینتیس ارب اسی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائےگیجب کہ گیارہ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر انفرا اسٹرکچر پرخرچ کیے جائیں ،ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ چین کی کمپنی تھری جی گورجیئس پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور منصوبہ لگائے گیجب کہ چائنا پاورنیشنل کمپنی تھر میں کوئلے سےنئےمنصوبے شروع کرے گی