مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 45 کروڑ سے زائد کے سودے
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں سودوں کی مالیت 33.67 فیصد اضافے سے 3 ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے رہی۔ سودوں کی مجموعی تعداد 15966 رہی اور پی ایم ای ایک انڈکس 2777 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 13 کروڑ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت ایک ارب 22 کروڑ 50 لاکھ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 10.3 کروڑ روپے رہی۔