فین انڈسٹری کی اپ گریڈیشن کیلئے ’’سمیڈا‘‘ کا خصوصی اقدامات کا فیصلہ
لاہور (کامرس رپورٹر) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی’’ سمیڈا‘‘ نے فین انڈسٹری کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تاکہ اس صنعت کو عالمی منڈی میں درپیش مسابقت کا سامنا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پیفما) وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری نے پیفما اور سمیڈا کے ارکان پر مشتمل ایک دو رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ پیفما کے وفد کی قیادت چیئرمین محمد اظہر اسلم نے کی۔ جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں ملک اظہار احمد اعوان اور تیمور رفیق بھی شامل تھے۔سمیڈا کے صوبائی سربراہ (پنجاب) حسنین جاوید، ڈپٹی جنرل مینیجر مکیش کمار اور مینیجر آئوٹ ریچ جاوید افضل بھی اجلاس میں موجود تھے۔محمد عالمگیر چوہدری نے کہا کہ سمیڈا ماضی میں بھی فین انڈسٹر ی کی ترقی کیلئے کوششیں کرتا رہا ہے جن میں ٹریننگ پروگراموں کا انعقاد نمایاں ہے۔