خیبر پی کے چیمبرز اور صنعتی تنظیموں کا بزنس پینل کے عہدیداروں کی حمایت کا اعلان
لاہو(کامرس رپورٹر)خیبر پی کے کے تمام چیمبر وں اور فیڈریشن سے ملحقہ ایسوسی ایشنوں نے متفقہ طور پر فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار اور دیگر عہدیداروں کی حمایت کا اعلان کر دیا جس کی صدا رت فیڈریشن کے سابق صدر سینیٹر حاجی غلام علی نے کی - اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بہت جلد پشاور میں میاں انجم نثار اور دیگر لیڈران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا - سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ بعض افراد فیڈریشن کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں - سرکاری نوکریاں حاصل کرتے اور ایس آر او جاری کراتے ہیں - پوری بزنس کمیونٹی کے لیے بدنامی کاباعث بن رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ میاں انجم نثار بھر پور صلاحیتوں سے بزنس کمیونٹی کے بڑے پلیٹ فارم کو صحیح مقام دیں گے -