نیم مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے: نسیم صادق
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق نے کہا کہ نیم مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاہور گوشت کی فروخت کے لیے بڑی منڈی ہے جس کی وجہ سے پورے پنجاب سمیت لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اب تک 247 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔۔ کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ نیم مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت کے خلاف کارروائی کے لیے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔