فلور ملیں آج سندھ‘ کل پنجاب سرحد‘ بلوچستان میں ہڑتال کرینگی

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق آج (جمعہ) سندھ میں جبکہ کل پنجاب‘ سرحد اور بلوچستان کی فلور ملیں ہڑتال کریں گی‘ گذشتہ روز پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے مرکزی اعزازی مشیر ڈاکٹر بلال اسلم صوفی کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت گندم کی مصنوعات آٹا‘ میدہ‘ سوجی پر پابندی ختم کرے۔ حکومت نے 90 لاکھ ٹن گندم خریدی ہے جبکہ غذائی ضروریات کے لئے 50 لاکھ ٹن گندم کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن کی سنٹرل باڈی کا آج (جمعہ) اسلام آباد میں اجلاس ہو رہا ہے جس میں مزید فیصلے کئے جائیں گے۔
فلور ملیں / ہڑتال