گورنر سٹیٹ بنک کا ملک بھر میں فنانشل سکیم کا آغاز کوئٹہ سے کرنے کا اعلان
کوئٹہ (آئی این پی) سٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے ملک بھر میں فنانشل سکیم کاآغاز کوئٹہ سے کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہنرمند خواتین کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے سکیم کا بھی آغاز کیاجائےگا ،بلوچستان بینک سے متعلق تجاویز وزیراعلیٰ بلوچستان کو دی ہیں بلکہ مختلف کمرشل بینکوں کی 70نئی برانچیں کھولی جائینگی ،ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں برانچ لیس موبائل ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم کومضبوط کیاجائے ،افغانستان کے ساتھ ہمارے کریڈیٹ چینل کا کوئی مسئلہ نہیں ،ایران کے مرکزی بینک کے ساتھ بہت جلد معاہدہ کرنے جارہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے ایکسپورٹرز کو رقوم کی ترسیل اور وصولی میں آسانی ہوگی۔وہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔