لیسکو نے نئے کنکشنوں کےلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا
لاہور( نیوز رپورٹر) لیسکو میں نئے کنکشنوں کے حصول کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا ۔ اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سنٹرل سرکل، انجینئر الیاس گھمن نے بتایا کہ لیسکو میں سنٹرل سرکل کی دوڑ و دیگر کی 18سب ڈویژنز میں آن لائن کنکشن کی سہولت فراہم کی گئی جس میں علامہ اقبال ٹاﺅن اور ٹاﺅن شپ ڈویژنز شامل ہیں، نئے کنکشن کے حصول کیلئے صارفین گھر بیٹھے WWW.LESCO.gov.pk پر آ کر نیا کنکشن گھر یلو یا کمرشل اپلائی کر سکتا ہے۔ اسکو گھر بیٹھے ہی ڈیمانڈ نوٹس مل جائے گا جس کو وہ ڈاﺅن لوڈ کر کے بنک میں جمع کروا دے گا اور بعد ازاں اس کا کنکشن لگ جائے گا۔ دریں اثناءچیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی، چیئر مین بورڈ لیسکو عرفان اکرم، ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے ٹاﺅن شپ ڈویژنز میں اس آن لائن درخواست کا باقاعدہ افتتاح کیا ، اس موقع پر چیف انجینئر ممتاز خان، چیف انجینئر رانا مجاہد، ایس ای زاہد سلیم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔