مرکنٹائل ایکسچینج میں تیزی‘ 5 ارب 27 کروڑ سے زائد کا لین دین

مرکنٹائل ایکسچینج میں تیزی‘  5 ارب 27 کروڑ سے زائد کا لین دین

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی  رہی اور سودوں کی مجموعی مالیت 4 فیصد اضافے سے 5 ارب 27 کروڑ 40 لاکھ روپے رہی اور سودوں کی تعداد  21594 رہی۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 32 کروڑ 60 لاکھ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت ایک ارب 79 کروڑ 40 لاکھ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 15.3  کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کے اختتام تک ایک  بیرل خام تیل کی قیمت 99.12  ڈالر‘ ایک اونس چاندی کی قیمت 20.528  ڈالر‘ ایک اونس سونا کی قیمت 1340.6 ڈالر‘ ایک تولہ سونا کی قیمت 5159 روپے‘ 10 گرام سونا کی قیمت 43298 روپے‘ 100 کلو چاول اری 56  قیمت 3348 روپے‘ ایک من پام آئل کی قیمت 4622 روپے‘ ایک کلو چینی کی قیمت 45.14 روپے‘ ایک پائونڈ کپاس کی قیمت 92.34 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3777 روپے رہی۔