عوام کو محفوظ بینکاری کی سہولتیں دینا مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے: رانا مشہود

عوام کو محفوظ بینکاری کی سہولتیں دینا  مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے: رانا مشہود

لاہور (سٹاف رپورٹر) عام لوگوں کو شیڈولڈ بینکوں کے ذریعے محفوظ بینکاری کی تمام تر جدید سہولتوں تک رسائی دینا مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے یہ بات وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے حلقہ انتخاب سمن آباد بنک کی برانچ میں اے ٹی ایم کی تنصیب کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں کہی انہوں نے اس بات کو سراہا کہ جنوبی ایشیاء میں ’’آسٹریلیا بینک‘‘ کے نام سے 1942ء میں سب سے پہلے قائم کیا گیا۔  بینک کے گروپ ہیڈ (بزننس) طاہر یعقوب بھٹی  گروپ ہیڈ (آپریشنز) نزہت شیروانی، ریجنل ہیڈ (بزنس) حسنین رضا ریجنل ہیڈ (آپریشنز) فیصل غوری اور برانچ منیجر غضنفر حیات شیخ نے بھی اظہار خیال کیا۔