شعبہ توانائی میں اصلاحات سے خوشحالی آئیگی: اسحاق ڈار

شعبہ توانائی میں اصلاحات سے خوشحالی آئیگی: اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  توانائی کے شعبے  میں  اصلاحات  اور معاشی اقدامات  کے باعث  خوشحالی  اور ترقی آئیگی۔ ان خیالات کااظہار  انہوں نے عالمی  بینک کے مشیر ہارون  شریف  کے ہمراہ  عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر  راشد بن مسعود  سے وزارت خزانہ میں ملاقات کے دوران کیا۔  کنٹری ڈائریکٹر نے وزیر خزانہ  کو داسو ہائیڈل  پاور منصوبے  سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ ورلڈ بینک  کے ساتھ متوقع ملاقات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ وزیر خزانہ  نے  توانائی  اور انفراسٹرکچر  کے منصوبوں پر عالمی بینک کے کردار  کی تعریف کی۔ سیکرٹری  دفاع  آصف یاسین  ملک نے وزیر خزانہ کو  دورہ واشنگٹن  اور امریکی حکام سے ملاقاتوںپر بریفنگ دی۔