سوئی ناردرن گیس کا ’’فاسٹ ٹریک‘‘ منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ

سوئی ناردرن گیس کا ’’فاسٹ ٹریک‘‘ منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ

لاہور(نیوزرپورٹر)سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے فاسٹ ٹریک منصوبہ ناکام ہوتا نظر آنے لگا۔ لاہور ریجن ایس این جی پی ایل کاصارفین کی تعداد کے حوالے سے  سب سے بڑا ریجن ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران صرف168درخواستیں ہی وصول کر سکا۔ گیس کے نئے کنکشن لگوانے والوں کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں ان کے پاس اتنے پیسے کہا جو کنکشن لے سکیں۔ صارفین  نے کہا کہ پہلے محکمے کو25000دو پھر کنکشن لگانے کے لیے آنے والوں کو  رشوت دو اور کنکشن پھر بھی تین ماہ کے دوران لگے گا۔  صارفین  نے کہا  کہ  حکومت ایک جمہوری حکومت ہے اس کو ایسے منصوبے بنانے چاہیے جس سے غریب صارفین کو فائدہ ہو نہ کہ ان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔  صارفین نے کہا کہ محکمہ چوروں کے پیسے ایماندار صارفین پر ڈالنے کے لیے بھی ایک منصوبہ متعارف  کرا رہرا ہے۔  لیکن کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں۔ صارفین  نے کہا  کہ اگر یہ منصوبہ لایا گیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری محکمے پر ہو گی۔