جی ایس پی پلس سٹیٹس، یورپی ماہرین قانون لاء ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو تجاویز دینگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) یورپی ماہرین قانون پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد لا ء ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ٹھوس تجاویز پیش کریں گے تاکہ انٹرنیشنل کنونشنز اور قوانین کی ضروریات کے مطابق پنجاب سمیت پاکستان بھر میں انڈسٹریل و لیبر لاز کی اپ گریڈیشن اور مثبت ترامیم یقینی بنا ئی جاسکیں۔ یہ بات پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں جی ایس پی پلس کے حوالے سے تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی سربراہی میں  اجلاس میں بتائی گئی ۔