کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندا، انڈیکس 231.47 پوائنٹس گر گیا

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے پیر کے دن بھی کراچی سٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں رہا جس کی وجہ سے ایک طرف تو کراچی سٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 231.47پوائنٹس کی کمی ہوئی تو دوسری طرف سرمایہ کاروں کے 64ارب 19کروڑ 28لاکھ 60ہزار روپے سے زائد ڈوب گئے۔