آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 12 روپے لٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد (خبر نگار) ملک میں آئندہ ماہ سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 7 سے 12 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ جاپان میں بدترین زلزلے اور عرب ممالک کی موجودہ صورت حال کے باعث عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے اور خام تیل فی بیرل بڑھ کر 110 ڈالر کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ جس کے باعث پٹرول 7 روپے 65 پیسے اور ہائی آپٹین 10 روپے 15 پیسے‘ لائٹ ڈیزل 11 روپے 28 پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے 12 پیسے فی لٹر مہنگا ہو نے کا امکان ہے‘ اس طرح مٹی کا تیل 12 روپے 5 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پٹرولیم قیمتیں