کیمن سی ایکس اور کیمن سی ایکس ائیر کی لاہور میں شاندار تقریب رونمائی
لاہور (پ ر) موبائل فون برانڈ "ٹیکنو موبائل" نے ہفتہ کے روز نجی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب میں منفرد کیمراز کے حامل دو جدیدترین سمارٹ فونز ، کیمن سی ایکس اور کیمن سی ایکس ائیر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں میڈیا، فیشن انڈسٹری ، بلاگرز کی مشہور شخصیات سمیت ٹیکنو موبائل کے جنرل مینیجر اسٹیفن ہا نے شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض مشہور فیشن ڈیزائینر سارہ گنڈاپور نے ادا کئے۔ اس دوران انہوں نے ثنا راجا، حبا خان، ظلِ ہما اور دانیا شیخ سمیت دیگر مشہور شخصیات اور گلوکاروں سے ٹیکنو کیمن سی ایکس کی رونمائی کے حوالے سے ان کے تاثرات لئے۔