وفاقی حکومت نے پاسکو کو 16 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف دے دیا
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے پاسکو کو گندم سال 2014ء خریدنے کے لئے 16 لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف ملا ہے۔ پاسکو اپنی خریداری پالیسی برائے 2014ء کا اجراء کر چکا ہے۔ پاسکو زون بہاولنگر، منچن آباد، لودھراں، کہروڑ پکا، لیہ، خانپور میں 22 اپریل، اوکاڑہ، پاکپتن، بورے والا، میلسی، میاں چنوں، علی پور میں 25 اپریل اور حافظ آباد پنڈی بھٹیاں میں 28 اپریل سے باردانہ کا اجراء کر کے گندم کی خریداری کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان میں گندم کی خریداری مہم اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہو چکی ہے۔