ٹیکسائل انڈسٹری کو لوڈشیڈنگ نقصانات سے بچانے کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے: طاہر جاوید
لاہور(نیوز رپورٹر)ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے نقصانات سے بچانے کے لیے وزیروں پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے ، ڈالر کی قیمت گرنے سے برآمد کنندگان کے نقصانات کے ازالہ کو بھی کمیٹی کے دائرہ اختیار میں شامل کیا جائے ، پہلے سے بک کردہ برآمدی آرڈرز پر برآمد کنندگان کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی موجودگی میں برآمدی شعبے کا زندہ رہنا ناممکن بن گیا ہے ۔دس روزہ غیر ملکی دورہ سے واپسی پر آج یہاں پیر کے روز پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ کاروبار میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں قابل قدر ہیں - انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بر وقت آرڈرز کی تعمیل نہیں ہو رہی - اگر صورت حال اسی طرح رہی تو جی ایس پی پلس کی سہولت سے استفادہ کار ے لا حاصل بن جائیگا ۔