حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے قانون کی حکمرانی اور نظام عدل قائم کیا: عرفان مشہدی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ خلیفہ بلا فصل سید نا صدیق اکبر ؓ نے اسلام کے لئے وہ خدمات سر انجام دی جو کوئی دوسرا نہیں دے سکتا، انہوں نے قانون کی حکمرانی قائم کر کے عدل کا بہترین نظام قائم کیا آپ کے دور خلافت میں زکوۃ منکرین سے جہاد نہ کیا جاتا تو یہ فتنہ آج امت مسلمہ کے لئے درد سر بن جاتا۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ غلام رسولؐ پر فرض ہے۔ اسلام کے احکامات میں سے بنیادی حیثیت حاصل ہے۔