موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں سیاسی جماعتوں کو الگ چلنے کی بجائے مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا: اشرف بھٹی
لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو الگ الگ سمت میں چلنے کی بجائے مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، حکومت مشکلات کا باعث بننے والے دیرینہ مسائل کے حل، معیشت کے استحکام اورملک و قوم کی سلامتی کے تناظر میں متفقہ قومی پالیسی کا اعلان کرنے کےلئے فی الفور اپنی سرپرستی میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر ے۔