محکمہ ہائی وے مکینیکل ڈویژن کی جانب سے پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کو نوازنے کی منصوبہ بندی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ہائی وے مکینیکل ڈویژن لاہور کی جانب سے پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کو نوازنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کی پہلے سے ہی خان پور نہر کے قریب بہترین ورکشاپ موجود ہے جو 1947ء سے قبل قائم کی گئی تھی۔ جہاں 300 کے قریب مزدور کام کرتے ہیں مذکورہ ورکشاپ میں ایمرجنسی فلڈ کی صورت میں پل بھی بنائے جاتے ہیں جو اپنی نوعیت کی واحد ورکشاپ ہے اور اس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت بھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 35 کروڑ کے ٹھیکے پری کوالیفائیڈ فرموں کو دینے سے محکمے کی ورکشاپ غیر فعال ہو جائے گی اور اس طرح مزدور فارغ کر دئیے جائینگے۔