پاکستان، امریکہ کو چاہئے باہمی تعاون جاری رکھیں: افتخار علی ملک
لاہور (کامرس رپورٹر) پاک یوایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو چاہئے کہ باہمی تعاون کو جاری رکھیں تاکہ مشترکہ مقاصد کے حصول کے ساتھ ساتھ خطے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جاسکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ امریکی پالیسیوں کی حمایت کی ہے اور گزشتہ ادوار میں امریکہ کے کئی اعلیٰ سطح کے وفود پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔