بینکنگ انڈسٹری کے غیرفعال قرضوں میں 10ارب روپے کی کمی
کراچی (آئی این پی)کم شرح سود اور بہتر اقتصادی سرگرمیوں کے باعث رواں سال کی پہلی ششماہی میں غیرفعال قرضوں میں دس ارب انسٹھ کروڑ روپے کمی ہوئی جوگزشتہ سال کے اختتام پر چھ سو بارہ ارب ستائیس کروڑ روپے تھے۔