سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاہ نواز، اشتیاق چیئرمین میاں محمد شعیب ارشد سینئر وائس چیئرمین، صوفی محمد عظیم وائس چیئرمین لاہور سرکل جبکہ میاں منظور احمد، میاں محمد سعید، میاں عارف محمود، کریم عزیز ملک لاہور سرکل، دیوان ابو عبیدہ فاروقی، اختر سعید، خرم اشتیاق اور سراج چتور کراچی سرکل سے ارکان ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوگئے۔ سٹیل انڈسٹری کے لیڈرز حافظ محمد اکبر، مراد اشرف اور سٹیل انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔