پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب 45 کروڑ سے زائد کے فنڈ منظور
لاہو ر (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پندرہویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 45کروڑ 53 لاکھ 73 ہزار روپے کی منظوری دیدی جن میں پنجاب میں بچھیا اور بھیڑ ، بکری کی فراہمی کے لئے 4 ارب 22 کروڑ 34 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔