مقامی تاجروں سے اجلاس کر کے تحفظات ختم کئے جائیں،آئی جی سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر میں مبینہ ڈکیتیوں /لوٹ مار کے خلاف دکانداروں اورتاجروں کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلات اور انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے ہدایات جاری کئے کہ مقامی تاجروں/دوکانداروں سے شیڈول اجلاس کرکے انہیں اعتماد میں لیا جائے اور انکے تمام تر ممکنہ تحفظات ختم کرتے ہوئے ناصرف انکے تحفظ بلکہ انکے بیانات کی روشنی میں وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔