رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب ہارون رفیق کا مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کا دورہ انسداد ڈینگی اقدامات چیک کئے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ہارون رفیق نے ڈینگی تدارک اقدامات کا جائزہ لینے اسٹیٹ انٹرپرائزز آفیسر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، اعوان ماڈل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور ایل ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقہ میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں صفائی ستھرائی کا انتظام بہترین کریں۔