پندرہ اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیرہ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر سترہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

پندرہ اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیرہ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر سترہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر سترہ ارب دس کروڑ دس لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، جن میں سے مرکزی بینک کے پاس تیرہ ارب چھبیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر، جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب تراسی کروڑ ستر لاکھ ڈالر موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے اضافے میں سے سٹیٹ بینک کے مالیاتی ذخائر میں گیارہ کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر، جبکہ کمرشل بینکوں کے مالیاتی ذخائر میں ایک کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔