محکمہ خزانہ نے پنجاب گورننس امپروومنٹ پراجیکٹ کیلئے ایک ارب 80 کروڑ کی دوسری قسط جاری کر دی
لاہور( کامرس رپورڑ )محکمہ خزانہ نے پنجاب گورننس امپروومنٹ پراجیکٹ کے لئے دوسری قسط جاری کر دی ۔محکمہ خزانہ نے دوسری قسط کی مدمیں ایک ارب 80کروڑ روپے جاری کئے ہیں ۔ جبکہ اس سے قبل پہلی قسط کی مد میںایک ارب 70کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے ۔صوبائی دارالحکومت کی گورننس کی بہتری کے لئے 51کروڑ50لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔