پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خوراک سے منسلک انڈسٹری کو ماہر غذا بھرتی کرنے کا حکم

لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خوراک سے منسلک انڈسٹری کو ماہر غذا بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے گھی، آئل، دودھ، مشروبات اور دیگر خوراک بنانے والی تمام کمپنیوں میں ماہر خوراک لازمی قرار دے دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے حکم میں خوراک سے منسلک تمام کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خوراک کی تیاری کے شعبہ میں ماہر خوراک یا فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی موجودگی یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ماہر خوراک کی موجودگی سے اشیاء خوردونوش کے میعار میں مزید بہتری آئے گی۔متعلقہ شعبہ میں تعلیم یافتہ افراد کی موجودگی سے غذا کی غذائیت، تیاری کے مراحل کے تکنیکی پہلوئوں اور خوراک کی تیاری میں تمام حفاظتی پہلوؤں کا بہتر انداز میں خیال رکھا جا سکے گا۔20 اپریل تک خوراک سے منسلک تمام کمپنیاں ماہر خوراک کی بھرتی یقینی بنائیں۔