ہماری پراپرٹی ویب سائٹ مارکیٹنگ کے ساتھ سیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے: سید اسماعیل


لاہور (کامرس رپورٹر) Next hook.com کے ڈائریکٹر سید اسماعیل نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ہے کہ انہوں نے رئیل سٹیٹ کا کام 2009ء سے شروع کیا۔ پراپرٹی کے کام سے منسلک ہر فرد کو پڑھا لکھا تصور نہیں کیا جاتا۔ اس سوچ کو تبدیل اور رئیل سٹیٹ کے کام کو بہتر اور صارف کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے ویب سائٹ کا آغاز کیا دوسری پراپرٹی ویب سائٹ صرف پراپرٹی پراجیکٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو مارکیٹ کرتی ہے لیکن ہم نہ صرف مارکیٹ کرتے ہیں بلکہ اس کو سیل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔