بل بورڈ کی فیس وصولی کیخلاف درخواست پر ٹی ایم اے سے جواب طلبی


لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی ایم اے کی جانب سے بل بورڈ کی فیس وصولی کیخلاف دائر درخواست پر 22مارچ کو جواب طلب کر لیا۔فاضل عدالت نے نجی بینک کی درخواست پر سماعت کی۔فاضل عدالت کے روبرو درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹی ایم اے بل بورڈ کی غیر قانونی طور پر فیس وصول کر رہے ہیں۔فاضل عدالت ٹی ایم اے کو فیس وصول کرنے سے روکنے کاحکم جاری کرے۔ فاضل عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پر ٹی ایم اے سے 22مارچ کو جواب طلب کر لیا۔