دولہا کا کوٹ خراب سلائی کرنے پر درزی کو 50 ہزار روپے ہرجانہ


لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) دلہے کی شادی کا کوٹ خراب سلائی کرنے پر مقامی عدالت کی جانب سے درزی کو 50 ہزار روپے ہرجانے کی سزا سنا دی گئی۔ صارف عدالت نے مقامی شہری کو ہرجانے کی 50ہزار روپے کی رقم دلوادی ہے۔امجد نامی شہری نے ہرجانے کا دعوی وحدت روڈ کے ایک درزی کے خلاف دائر کررکھا تھا ۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی شادی کا کوٹ مذکورہ درزی کو سلنے کے لئے دیا لیکن اس نے کوٹ کی سلائی خراب کردی جس سے اس کی شادی کی تقریب میں بدمزگی پیدا ہوگئی اور اسے شرمندگی، ذہنی کوفت اٹھانا پڑی۔بعدازاں اس نے ایک نیا کوٹ خرید کر شادی کو سر انجام دیا۔