حکومت پاکستان بھارتی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر میں فاسٹ ٹریک ہائیڈرو پراجیکٹ سے باز رکھے: آل پاکستان بزنس فورم

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان بزنس فورم نے پاکستان کی جانب سے بھارت کو انڈس واٹر معاہدے تصفیہ کے حوالے سے مذاکرات کی دی جانے والی دعوت کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ان مذاکرات میں بھارتی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر میں 15ارب ڈالرز مالیت کے فاسٹ ٹریک ہائیڈرو پراجیکٹ سے باز رکھے کیونکہ ان ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کو پانی کی فراہمی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اے پی بی ایف کے صدر ابراہیم قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی واٹر کمیشن کے کمشنر کی جانب سے پاکستانی حکام کی مذاکرات کی دعوت قبول کرنا خوش آئند ہے۔