یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور اور کیج بزنس سکول فرانس کے اشتراک سے دو روزہ چوتھی بین الاقوامی بزنس مینجمنٹ کانفرنس کا آغاز آج ہو گا
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور اور کیج بزنس سکول فرانس کے اشتراک سے چوتھی بین الاقوامی بزنس مینجمنٹ کانفرنس آج اور کل یو سی پی کیمپس میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سید علی رضا گیلانی‘ وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ہوں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن ہوں گے۔ کانفرنس میں بزنس مینجمنٹ اور عصر حاضر کے مسائل پر پینل ڈسکشنز ہوں گی۔ جن میں کیج بزنس سکول فرانس کے نامور سپیکرز اظہار خیال کریں گے۔ جبکہ پاکستان سے جناب منظور الحق ملک‘ وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی‘ فیصل نثار جنرل منیجر زونگ طاہر ملک سی ای او ٹریفکو گروپ آف کمپنیز محترمہ نینا اکبر سی ای او سکھ چین کلب اور جناب اظہر نور جنرل منیجر مارکیٹنگ ملت ٹریکٹرز پینلسٹس ہوں گے۔