پنجاب ہیتھ کیئر کمشن کے سربراہ کی تعیناتی کے خلاف حکومت سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے سربراہ ڈاکٹر اجمل خان کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔فاضل چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار عامر علی شاہ کے وکیل احمد قیوم نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر اجمل خان کو قوانین اور میرٹ کے برعکس تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کئیر ایکٹ کے تحت چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر ڈی ایم جی گروپ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی افسر یا سرکاری ملازم کو تعینات نہیں کیا جا سکتا۔