حکومت پنجاب ترکی کے تعاون سے پسماندہ علاقوں میں جدید فنی تعلیمی ادارے قائم کریگی: علاؤالدین


لاہور ( کامرس رپورٹر+ سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب ترکی کے تعاون سے پسماندہ علاقوں میںجدید فنی تعلیمی ادارے قائم کرے گی۔ترک انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( ٹیکا) کے تعاون سے قائم کردہ گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز ٹائون شپ نوجوانوں کو جدید تربیت فراہم کرے گاصوبہ بھر میں فنی تعلیم کا وسیع پھیلائو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شر یف کی ترجیحات میں شامل ہے۔ٹیوٹا کی جانب سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت شیخ علائو الدین نے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز ٹائون شپ کے دورہ کے موقع پر کیا۔