پاک چین جوائنٹ چیمبر کے تحت چینی زبان کا امتحان سینکڑوں طلبا و طالبات کی شرکت
لاہور (کامرس رپورٹر) پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چائنیز لینگویج لرننگ پروگرام کے تحت عوام، بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چیمبر عہدیداران کے مطابق پاک چین چیمبر چینی زبان کا اہم امتحانHSK لیول 1,2,3 تیسری بارمنعقد کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ چینی زبان کا یہ امتحان گزشتہ روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے امتحانی مرکز میں ہوا جہاں کہ آڈیٹوریم میں تقریبا 500-800 طلبہ و طالبات نے یہ امتحان دیا۔ چیمبر افسران کے بقول چینی زبان کی اہلیت کا اندازہ لگانے والا یہ امتحان چینی حکومت نے لازمی قرار دیا ہے۔