سٹاک مارکیٹ : کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز‘ انڈیکس 288 پوائنٹس پر بحال‘ 33 ارب سرمائے کی واپسی

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز زبردست تیزی پر 100 انڈیکس 288.30 پوائنٹس اضافہ پر 28400‘ 48500 ‘28600 کی 3 بالائی حدود عبور ہوکر 48697.65 کی حد پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 33 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد اضافہ رہا۔ مقامی سرمایہ کاروں کی بنکنگ‘ سٹیل‘ ریفائنری سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں دلچسپی اورآئندہ دنوں بیرونی سرمایہ کاروں کی متوقع کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پرخریداری کرکے اسے آئندہ دنوں کی اچھی اطلاعات پر حاصل کر لئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 391کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 233 کمپنیوں میںاضافہ ‘ 146کمپنیوں میں کمی اور 12 کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 95کھرب 31 ارب 65کروڑ 96 لاکھ 60ہزار446 روپے سے بڑھ کر95کھرب 65 ارب 51کروڑ 22لاکھ 83ہزار62روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 7 کروڑ 81 لاکھ 18 ہزار 470 حصص سے کم ریکارڈ کی گئی اور مجموعی سودوں میں 21 کروڑ 28 لاکھ 66 ہزار 740 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔