منڈی بہاؤالدین کے زمیندار کے قید سے 12 مزدور بازیاب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے12مزدوروں کو زمیندار کی قید سے بازیاب کرواکے رہا کردیا۔لاہورہائیکورٹ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار نسرین بی بی نے موقف اختیارکیا کہ منڈی بہائوالدین کے زمیندارکاشف نے اس کے خاندان کے لوگوں کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جارہی ہے ۔عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مارکر خواتین اوربچوں سمیت12مزدوروں کو بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کردیا ۔جہاں پرعدالت نے تمام افراد کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔