بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا کیس، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو جواب کے لئے مہلت

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے خلاف دائر درخواست میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی۔ چیف جسٹس نے درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار اور فعال ہونا چاہیے۔ مگر عملی طور پر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جا رہے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ درخواستگزار کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی کے باوجودبیوروکریسی تمام ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی جارہی ہے۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فاضل عدالت منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات فوری طور پر منتقل کرنے کے احکامات صادر کرئے۔