ریلوے کے لیگل اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری



لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ری سڑکچرنگ کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت تینوں شعبوں کی تنظیم نو کے حوالے سے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈلینڈ ارشد سلام خٹک نے ڈویژن کی سطح پر ڈیپارٹمنٹ کے مجوزہ سٹرکچر کی تفصیلات پیش کیں۔ خواجہ سعدرفیق نے لینڈ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں خالی پوسٹوں پر ٹیکنیکل افراد کی تقرری اور نئی پوسٹوں کی تجاویز کے لیے چیف ایگزیکٹوآفیسر کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں اور وزیر ریلویز نے ہدایت کی کہ ریلوے کے مختلف شعبوں میں کنٹریکٹ پر تعینات افسران کی ملازمت میں توسیع ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے۔