کاروباری طبقہ ڈیڑھ ارب ڈالر کو ہدف تنقید نہ بنائے: ملک طاہر جاوید

لاہور(کامرس رپورٹر) کاروباری  طبقہ   سعودی  حکومت   سے  ڈیڑ ھ  ارب ڈالر  کو  خواہ  مخواہ   ہدف  تنقید بنانے اور کیڑے نکالنے  کی بجائے  ملک میں  اقتصادی و معاشی سرگرمیوں  کی بحالی کے لیے  وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف  اور وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی  کاوشوں کو قدر کی  نگاہ سے دیکھتا   اور ایسے تمام اقدامات کو ثمر آور بنانے میں ہر ممکن  تعاون   کے لیے آمادہ و تیار  رہتا ہے  -  پیاف کے چیئرمین  ملک طاہر جاوید نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ  برادر سعودی حکومت  نے  ہمیشہ مشکل  وقت  میں  پاکستانی حکومت اور عوام کی   بھرپور  اور بے لوث  مدد  کی ہے  - انہوں نے کہا ہے کہ   ملک  کے کاروباری طبقہ نے  اپوزیشن کا کردار  ادا  ہرگز نہیں کرنا  - اسے تعمیر وطن  سے سروکار  ہے  -