مجوزہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے: شیخ نعمان صلاح الدین

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین ،سینئر نائب صدر سرفراز احمد صدیقی اور نائب صدر رحمان الحق نے مشترکہ بیان میں وزیر خزانہ کی توجہ تمام چیمبرز آف کامرس سے بھیجی گئی بجٹ پرپوزلز کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی پیش کی جانے والی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔نیز پالیسیاں مرتب کرتے ہوئے تمام چیمبر ز کو بھی اعتماد میں لیاجائے ۔تاکہ بزنس کمیونٹی کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے اور وہ اپنے کاروباری معاملات کو بہتر طریقے سے چلا سکیں۔