قیام امن کیلئے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ ناگزیر ہے: کاشف انور

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں قیامِ امن، ترقی و خوشحالی اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے معاشرے کے ہر رُکن کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جناح جسٹس ویلفیئر فائونڈیشن کے اشتراک سے یوم پاکستان کے سلسلے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر کاشف انور مہمانِ خصوصی تھے جبکہ نسرین مجید چوہان کاظم بخاری‘ شہباز حیدر اور آصف سحر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر نے کہا کہ اس میں کوئی دو آراء نہیں کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے متفقہ اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ قیام امن کیلئے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ ناگزیر ہے۔